حکومت سے مذاکرات کامیا ب ہونے پر وائس چیئرمینز، کونسلرز اتحاد نے مال روڈ پردو روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا
حکومتی ٹیم سے مذاکرات سے قبل بلدیاتی ایکٹ2013کا علامتی جنازہ نکالاگیا،مذاکرات کامیاب ہونے پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک ندیم کامران کی سربراہی میں قائم کمیٹی مطالبات کو پورا کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی پابند ہو گی /مال روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
جمعہ 16 مارچ 2018 19:59
(جاری ہے)
دھرنے کے شرکاء وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ اس موقع پر بلدیاتی ایکٹ 2013ء کا علامتی جنازہ اٹھا کر پنجاب اسمبلی کے گر د چکر بھی لگایا گیا ۔
دوبارہ مذاکرات کی دعوت ملنے پر وائس چیئرمینز کی کور کمیٹی کے اراکین نے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ملک ندیم کامران کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ وائس چیئرمینز کو مذاکرات کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملک ندیم کامران کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی جو ہر جمعرات کو وائس چیئرمینز کے مطالبات سے آگاہی حاصل کر کے انہیں حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ مذاکرات کی کامیابی پر دھرنے کے شرکاء نے خوشی میں بھنگڑے ڈالتے ہوئے حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر کچھ وائس چیئرمینز اور کونسلرز نے احتجا ج ختم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف دھرنا ختم کرنے کیلئے لالی پاپ دیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.