قلعہ سیف اللہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی

جمعہ 16 مارچ 2018 22:56

قلعہ سیف اللہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی
کوئٹہ۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق گزشتہ شب قلعہ سیف اللہ کے علاقے شیخ عبدل میں خان محمد کے گھر میں تقریباًایک ہزار کلوگرام وزنی باردوی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شاہ زینہ ، نبیلہ ، خیر بی بی ، رحمت اللہ اور گھر کے دیگرافرادجن میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قلعہ سیف اللہ ہسپتال پہنچا دیا گیا ، اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :