ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان ہوا
یہ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر مبنی تھا ،ْٹوئٹر پر تنقید کے بعد اسنیپ چیٹ نے اشتہار کو واپس لیتے ہوئے رسمی معذرت کرلی گلو کارہ ریحانہ کا اپنے مداحوں کو اس ایپ کو اپنے فون سے نکال پھینکنے کا مشورہ ،ْاسنیپ چیٹ کے حصص کی قیمت میں 5 فیصد کمی
ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36
(جاری ہے)
ایک موبائل گیم Rather You Would کے اس اشتہار میں گلوکارہ ریحانہ اور ایک اور گلوکار کرس برائون کی تصاویر موجود تھیں اور کھیلنے والے سے پوچھا گیا تھا کہ وہ گلوکارہ کو تھپڑ ماریں گے یا گلوکار کو مکا خیال رہے کہ کرس برائون وہ شخص ہیں، جنھیں 2009 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے اس وقت اپنی گرل فرینڈ ریحانہ پر حملہ کیا تھا۔
ٹوئٹر پر تنقید کے بعد اسنیپ چیٹ نے اس اشتہار کو واپس لیتے ہوئے رسمی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔اس کے بعد ریحانہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اسنیپ چیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نظرانداز کرنا پسند کروں گی مگر میں جانتی ہوں کہ آپ بہرے نہیں ،ْ آپ نے ایسی چیز پر پیسے لگائے جو نہ بین الاقوامی سطح پر گھریلو تشدد کے شکار افراد کو شرمندہ کریگی اور انہیں مذاق بنادے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے اپنے جذبات نہیں بلکہ تمام خواتین، بچوں اور مردوں کے ہیں جو ماضی میں گھریلو تشدد کا ہدف بن چکے ہیں، آپ نے ہم سب کو نیچے گرادیا ،ْشرم کرو۔انہوں نے اپنے مداحوں کو اس ایپ کو اپنے فون سے نکال پھینکنے کا مشورہ بھی دیا۔اس پیغام کے بعد اسنیپ چیٹ کے حصص کی قیمت میں راتوں رات لگ بھگ 5 فیصد کمی آئی جس کے نتیجے میں کمپنی کو ایک بار پھر ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔بعد ازاں اسنیپ چیٹ کے ایک ترجمان نے ریحانہ کے بیان پر ای میل کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار قابل مذمت اور ہماری سروس میں نظر نہیں آنا چاہئے تھے، ہم اس بڑی غلطی پر معذرت کرتے ہیں اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ ایسا کیسے ہوا اور آئندہ ایسا ہونے سے روکنے کو یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو اپنے ری ڈیزائن کی وجہ سے بھی لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے، جس کے خلاف ہی کایلی جینر نے ٹوئیٹ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.