پیر مہر علی شاہ اریڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی اٹک کیمپس میں چوتھے کیمبلپور اریڈین میگا فیسٹیول کا آغاز

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء)پیر مہر علی شاہ اریڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی اٹک کیمپس میں چوتھے کیمبلپور اریڈین میگا فیسٹیول کا آغاز جس میں "تعلیم اور کھیل طالب علم کی بنیادی زندگی سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں "کے پیش نظر ڈائریکٹر کیمپس اٹک ڈاکٹر زوہیر حسنین نے انچارج سٹوڈنٹ افئیر سید نور الحسن ہاشمی کے زیر نگرانی منعقد کروایا سپورٹس ویک کے اس فیسٹیول میں طلبہ و طالبات میں نعت، قرات، بیت بازی ، ملی نغمے، ڈرامہ ،فٹ بال، کوئز، رسہ کشی، اُردو انگلش تقاریر کے مقابلے میں بھر پور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ڈائریکٹر داکٹر زوہیر حسنین نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھر پور حصہ لینا چاہیے تا کہ ان کی شخصیت میں مثبت رجحان پیدا ہو اور وہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کو تیار رہ سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں اور کھیل ناصرف صحت مند جسم اور ذہن کیلئے ضروری ہیں بلکہ ساتھ ساتھ طلبہ کو ٹیم ورک کی تربیت بھی دیتے ہیں ہم نصابی سر گرمیوں کی اہمیت اجاگر کی اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام فیکلیٹی ممبران اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا میگا فیسٹیول کے اختتام پر تمام اساتذہ ، ایڈمن سٹاف کیلئے ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔