پی ایس ایل میچز ، سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا
شائقین کیلئے چار پارکنگ پوائنٹس مختص ،پارکنگ پوائنٹس میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایل پی جی اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کار ڈ اور میچ کے ٹکٹس ہونا لازمی ،شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام
پیر 19 مارچ 2018 20:14
(جاری ہے)
شائقین کے لیے چار پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔مال روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ، اچھرہ ، وحدت روڈ والی ٹریفک براستہ پل نہر کیمپس پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گرائونڈ میں گاڑیاں پارک کرینگے ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ والی ٹریفک براستہ قینچی ، والٹن روڈ ، کیولری ، جناح فلائی اوور ، فردوس مارکیٹ ، حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ میںگاڑیاں پارک کرینگے ،واپڈا ٹائون ، گارڈن ٹائون ، جوہر ٹائون ، اور ٹائون شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹائون برکت مارکیٹ ، کلمہ چوک انڈر پاس سے جام شیریں پارک میں گاڑیاں پارک کرینگے اورکینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں گاڑیاں پارک کریں گے ۔
پارکنگ پوائنٹس میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایل پی جی اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگااورگاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کار ڈ اور میچ کے ٹکٹس ہونا لازمی ہے ،قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کیلئے میٹر و بس کا استعمال کریں ۔شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے ۔وہ شہری جن کے پاس سعید انور ، سرفراز نواز ، سعید احمد ، جاوید میانداد ،عمران خان ، انکلوژرز کے ٹکٹس ہیں وہ لبرٹی پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے قذافی گیٹ سے داخل ہونگے اورشہری جن کے پاس راجہ ، عبدالقادر ،ماجد خان ، اے ایچ کاردار ، فضل محمود انکلوژر ز کے ٹکٹس ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گرائونڈ پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے فیروز پورروڈ کے گیٹ سے داخل ہونگے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.