معروف پاکستانی اداکارہ کو نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
شو کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے ہوٹل بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا نے کیساتھ ویڈیو بھی بنا لی گئی، اداکارہ مدیحہ غوث المعروف ستارہ بیگ نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ نواب ٹائون میں درخواست دیدی
پیر 19 مارچ 2018 22:17
(جاری ہے)
اس نے مجھے بیٹھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے جس پر میں وہاں سے جانے لگی تو اس نے کھانا کھاکر جانے کا کہا اور پھر دروازہ بند کر دیا ۔ اسی دوران اس نے مجھے ایک بوتل نکال کر پینے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا جس پر اس نے گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کر دی جس کے باعث میں نے خوف کے مارے اس کی طرف سے دی جانے والا مشروب پی لیا اوربیہوشی کی حالت میں بیڈ پر گر گئی ۔
اس سے قبل میں ہوٹل کے عملے کو آوازیں دیتی رہی لیکن کوئی وہاں نہ آیا ۔اداکارہ کی جانب سے تحریر کردہ موقف کے مطابق صبح جب میں ہوش میں آئی تو میں برہنہ حالت میں تھی جبکہ عاطف وہاں سے غائب تھا جبکہ میری ویڈیو بھی بنائی گئی تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا تو میرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، گوجرانوالہ اسٹیج ڈرامے کامعاوضہ ،عاطف کی طرف سے شو کیلئے پیشگی دئیے جانے والے ڈیڑھ لاکھ روپے اور میرا ایک موبائل بھی موجود نہ تھے ۔پھر مجھے فون کر کے کہا گیا کہ تمہاری ویڈیو بھی بنا لی ہے اور اگر بتائو گی تو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ درخواست ملنے پر پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل کرا لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.