گورنر سندھ محمد زبیر سے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
منگل 20 مارچ 2018 20:04
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کراچی سید سکندر علی شاہ اور ڈائریکٹر رئیسہ عادل بھی موجود تھیں ۔
ملاقات میں پاک بنگلہ دیشی دوطرفہ تعلقات ،صحافتی آزادی ،جمہوریت کے قیام اور تسلسل کے لئے پاکستانی صحافت کے کردار، سرمایہ کاری ، تجارت ، کاروبار ، سی پیک اور دلچسپی کے باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی مکمل آزادی حاصل ہے ، جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافت نے کلیدی کردار ادا کیا ، عالمی حالات کے تیزی سے بدلنے میں دو طرفہ صحافی حکومت اور عوام کو نئے راستوں کے بارے میں آگاہ اور عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں اقدامات کے بارے میں رائے عامہ ہموار کریں ، پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات میں صحافت اہم کردار اد ا کررہی ہے ، بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد کی پاکستان آمد اور پاکستانیوں صحافیوں سے ملاقات خوش آئند ہے اس ضمن میں مشترکہ اقدامات اہم ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کا پاکستان پر امن اور ترقی وخوشحالی کی سمت گامزن ہے ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستان کو عالمی تجارت میں کلیدی اہمیت حاصل ہوگی ، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کے حالات میں بہتری کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، صنعتی فعالیت ، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے بڑھنے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہورہے ہیں ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد دیگر ممالک کے لوگ روزگار کے حصول کے لئے پاکستان کا رخ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجو د بنگلہ دیشی کمیونٹ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لے رہے ہے حکومت بھی ان کے طرززندگی کو بدلنے کے لئے انھیں بھرپور تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کررہی ہے ، ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بے پناہ استعداد کا حامل شہر ہے جہاں کم لاگت ، اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور محنتی افرادی قوت دستیاب ہے جو کسی بھی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ثابت ہوتی ہے شہر کی استعداد کی واضح مثال طویل عرصہ سے یہاں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں ہیں جو اب مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں ، یہی آئیڈیل موقع ہے جب شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جا ئے اس ضمن میں بنگلہ دیشی صحافی پاکستان کے اصل حقائق اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بنگلہ دیشی عوام کو آگاہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.