کابل میں مزارپر جشن نوروز کے اجتماع کے قریب خودکش حملہ، 26افراد جاں بحق ، 18زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
سخی مزار کے قریب اس وقت خودکش دھماکہ کیا گیا جب مزار میں جشنِ نوروز منایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے ، خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا کہ پولیس کے روکنے پر حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑالیا، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں،نائب ترجمان وزارت داخلہ
بدھ 21 مارچ 2018 20:04
(جاری ہے)
نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں جبکہ پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔کابل کے سخی مزار کا شمار شہر کے بڑے مزاروں میں ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی سخی مزار پر یومِ عاشورہ کے موقع ہونے والے دھماکے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملہ میں مزار میں موجود شیعہ عزاداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔فوری طور پر کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ نوروزایک قدیم ایرانی تہوار ہے جو افغانستان اور ایران سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کی بنیاد حالانکہ پارسی مذہب پر مبنی ہے تاہم اسے کہیں مسلم ممالک میں اب بھی منایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
-
رفح میں 6 لاکھ بچوں کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ،یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.