موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت

بدھ 21 مارچ 2018 20:07

عارف والا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی سبزیوں کریلے ،گھیا کدو، چپن کدو، کالی توری ،بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر،سبز مرچ ، شملہ مرچ، تر،کھیرے وغیرہ رواں ماہ مارچ میں کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمینوں کا انتخاب کریں تاکہ انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے،ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی سبزیوں کی 20سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران بہترین نشوونما ہوتی ہے ،تاہم اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت سبزیوں کی فصل کو متاثر کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :