لاہور،نواز شریف حکومتی مدت مکمل ہونے اور کرپشن ریفرنسز پر فیصلے آنے سے پہلے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
قومی مجرم کو مذاکرات کی آڑ میںمعافی ملی تو کسی کا احتساب نہیں ہو سکے گا،اداروں کو دھمکیاں دینے والا ’’شیر‘‘ آج کل ڈھیر ہونے کیلئے بے چین ہی سربراہ عوامی تحریک
جمعہ 23 مارچ 2018 20:58
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سنیئر رہنمائوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ مجرم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ نواز شریف کسی قانونی،جمہوری،اخلاقی رعایت کا مستحق نہیں ہے ،اسے رعایت دینے کا مطلب ریاست کے خلاف اعلان جنگ کرنیوالوں کو انکے جرم کا جواز فراہم کرنے کے مصداق ہو گا ۔قومی مجرموں کو مذاکرات کی آڑ میں کوئی رعایت ملی تو پھر اس ملک میں کسی کاا حتساب ممکن نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ نا اہل ٹولے نے 1997 کی طرح عدلیہ اور 1999 کی طرح فوج کو تقسیم کرنیکی ہر ممکن سازش کی،سینے میں چھپے ہوئے راز اگلنے کی دھمکیاں دے کر اداروں کو بلیک میل کرنیکی کی بھونڈی حرکت بھی کی مگر وہ کسی ہتھکنڈے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور اب مایوس اور خوفزدہ نواز شریف 31مئی سے پہلے ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں پی آئی اے اور سٹیل مل کی فروخت پر سراپا احتجاج ہیں مگر ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں تمام بڑے ہسپتال اور سکول آئوٹ سورس کرنے کے نام پر بیچے جا رہے ہیں اور یہ کام قاتل اعلیٰ پنجاب کر گزرا ہے۔انہوں نے کہاکہ جناح ہسپتال،میو ہسپتال،گنگا رام ہسپتال سمیت تمام بڑے ہسپتالوں کی بولیاں لگ چکی ہیں،یہ ہسپتال پرائیویٹ مافیا کے ہاتھ چلے گئے تو پھر کسی غریب کو مفت میں ڈسپرین اور پینا ڈول بھی نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین،میٹرو بسیں اور قومی خرچے پر 56کمپنیاں چلانے والے قاتل اعلیٰ پنجاب سے ہسپتال اور تعلیمی ادارے کیوں نہیں چل رہےمزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.