میاں بیوی اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو سہولت کارسمیت گرفتار کرلیا
پشاور یونیورسٹی کے اہلکار اس کی بیوی،دو کمسن بچوں اور سالی کے قتل میں مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا،ملزم کے سہولت کارکوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا
جمعہ 23 مارچ 2018 21:30
(جاری ہے)
چمکنی کے علاقہ ترناب فارم میں پشاور یونیورسٹی کے اہلکار کی بیوی 'دو کمسن بچوں اور سالی سمیت قتل آندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا۔
پولیس نے ملزم کے سہولت کار کوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔گذشتہ دنوں پشاور یونیورسٹی کے ملازم یحییٰ خان ولد ذکریا خان سکنہ ترناب فارم لالہ کلے اپنے گل میں موجود تھا کہ رات دو بجے کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد یحییٰ کا چچا جو اس کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہے گھر پہنچا تویحییٰ اس کی جوان سال اہلیہ کائنات 'دوسالہ بیٹا 'پانچ سالہ بیٹا زوہیب اور اور اس کی سالی سترہ سالہ ایشا دوختر فقیر حسین سکنہ نوتھیہ کو خون میں لت پت پڑے تھے ،اطلاع پر پولیس بھی وقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے متوفی کے رشتہ داروں سے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ متوفی یحییٰ کے دو بھائی تھے جن میں ایک بھائی نے کچھ عرصہ قبل خودکشی کی تھی جبکہ دوسرا بھائی ترکی چلا گیا تھا اس کے والد کو بھی قتل کیا گیا تھا جبکہ 2011ء میں اس کی دو بہنیں اور والد ہ بھی لاپتہ ہو گئی تھیں۔پولیس نے تفتیش آگے بڑھائی تو انہیں معلوم ہوا کہ متوفی یحییٰ کا بھائی جنید جو ترکی میں تھا۔واپس پاکستان آچکا ہے پولیس کو اطلاع تھی کہ جنید نے ہی یحییٰ اسکی اہلیہ 'بچوں اور سالی کو قتل کیا ہے جس پر گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ہزار خوانی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے جیند کے بہنوئی عامر کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل اپنے بہنوئی عامر سکنہ ہزار خوانی کے گھر میں گزارا تھا۔۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.