9 اپریل کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں، ڈی سی مردان

ہفتہ 24 مارچ 2018 11:49

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے متعلقہ حکام پر زور دیاہے کہ 9اپریل سے شروع ہونے ولے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اس امر کو یقینی بنایاجائے کہ ضلع مردا ن میں پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پردی ایچ او فضل مالک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی‘ ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیاکہ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں‘ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھی کی معذوری سے بچانے کیلئے ان کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :