صدر مملکت ممنون حسین اور سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کا علاقائی امن، باہمی تعاون کے فروغ اور سارک تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
دونوں سربراہان مملکت کے درمیان یہ اتفاق رائے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ہوا صدر ممنون حسین کا خطے ،خصوصا دونوں ممالک میں صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ کے لئے بحری اور فضائی رابطوں میں اضافے پربھی زور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون باعث اطمینان ہے، سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا
ہفتہ 24 مارچ 2018 12:57
(جاری ہے)
اس پر سری لنکا کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی دعوت پر اس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت میرے لیے باعث مسرت اور سری لنکا کے عوام کے لیے باعث اعزاز ہے، ہم پاکستان کو اپنا حقیقی بھائی اور دوست تصور کرتے ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ علاقائی امن واستحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپورتعاون جاری رکھیں گے۔ فریقین نے علاقائی ترقی کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے سارک تنظیم کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر دونوںممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے پر مل کرکام کر نے کی تجویز پیش کی جس سے معزز مہمان نے اتفاق کیا۔ صدر مملکت نے خطے ، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان بحری اور فضائی رابطوں میں اضافے پربھی زور دیا تاکہ صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیا جا سکے۔ سری لنکا کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون باعث اطمینان ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ سری لنکا کے صدر نے سری لنکا کے طلبا اور افسروں کے لیے تعلیمی وتربیتی اسکالر شپس پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ان کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ملاقات میں سری لنکا کے وزیر خارجہ واسنتھا سینا نائیکے، سری لنکن وزیر آباد کاری ، پارلیمنٹ کے اراکین سید علی ظاہر مولانا،عبداللہ معروف اور ایس ایم ماری کار شریک تھے جب کہ پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.