گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی فوری مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:49

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء)گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دورا ن فصل کی آخری آبپاشی مکمل کرلیں جبکہ کاشتکاروں کو کانگیاری سے متاثرہ پودے نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار گندم پر سست تیلے کے حملے کی صورت میں زہر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ اس کے اثرات اچھے نہیں ہوتے ،ماحول آلودہ ہوتاہے اور صحت کے مسائل سمیت مفید کیڑے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ اگر تیلے کا حملہ شدید ہو تو ٹھنڈے پانی کا سپرے کیاجائے ۔