پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر کوہاٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 28افراد اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 26 مارچ 2018 19:27

پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر کوہاٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر کوہاٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 28افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے واضح احکامات کی روشنی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے جانے والے پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر ہوائی فائرنگ روکنے کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے پولیس نے ضلع بھر میں سخت کریک ڈائون کا انعقاد کیا اور اس دوران مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب28ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو کلاشنکوف،تین ریپیٹر،چار بندوقیں،دو رائفلیں ،سولہ پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے۔

کاروائی میں گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں میں پابند سلاسل کردیا گیا جہاں انکے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔ہوائی فائرنگ کے مرتکب زیادہ تر ملزمان کو تھانہ چھائونی،سٹی اور استرزئی کی حدود میں واقع مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے جنہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔