مہران یونیورسٹی جامشورو کے ضرورتمند اور ذہین طلبہ و طالبات میں میوٹا کی اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے والی تقریب کا انعقاد

پیر 26 مارچ 2018 21:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ضرورتمند اور ذہین طلبہ و طالبات میں میوٹا کی اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے والی تقریب گزشتہ روز ڈاکٹر حاجی محمود سینیٹ ہال میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور مہران یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن (میوٹا) کے صدر ڈاکٹر تنویر فلپوٹو نے 32 طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ ملک میں شاید ہی کسی دوسری یونیورسٹی میں اساتذہ، ملازم اور طلبہ ضرورتمند اور ذہین طلبہ و طالبات کے لئے اسکالر شپ دیتے ہونگے یہ صرف مہران یونیورسٹی میں ہی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن (میوٹا) چار بیچوں کے 32طلبہ و طالبات کی سالانہ داخلہ فیس اپنے جمع کئے گئے فنڈ میں سے ادا کر رہی ہے ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں تقریباًً مختلف اداروں اور شخصیات کی جانب سے کُل 62 اسکالرشپس دی جاتی ہیں جن سے یونیورسٹی کے ہر سال تقریباًًً 200سے زیادہ طلبہ و طالبات مستفید ہوتے ہیں اس موقع پر میوٹا کے صدر ڈاکٹر تنویر فلپوٹو نے کہا کہ 2013ع سے میوٹا اسکالرشپ دی جا رہی ہے جو کہ ایک اچھی روایت ہے امید ہے کہ مہران یونیورسٹی کے اساتذہ اس قسم کی مثبت سرگرمیوں میں مستقبل میں بھی حصہ لیتے رہینگے چیک تقسیم کرنے والی تقریب میں مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر معظم بلوچ ، میوٹا کے عہدیداران شکیل لغاری، جنید بلوچ ، اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف عثمان درس سمیت دیگر نے شرکت کی۔