وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد کی ملاقات،

حکومت ریگولیٹری فریم ورک کو جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی،وزیر اعظم

پیر 26 مارچ 2018 23:42

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد کی ملاقات،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پیر کو شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد نے ایس ای پی کے چیئرمین وانگ یندان کی سربراہی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کے الیکٹرک میں اکثریتی حصہ کے حصول کے عمل کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور استدعا کی کہ اس سلسلے میں حکومتی معاونت فراہم کر کے ریگولیٹری کی منظوری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ملک بھر میں بجلی کی پیداوار اور اس کی تقسیم کے شعبوں میں سب کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے شنگھائی الیکٹرک پاور کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں ریگولیٹری فریم ورک کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔