سعودی عرب ، سعودائزیشن کی خلاف وارزی کرنے والی 13 مزید غیر ملکیوں کی دکانیں بن کر دی گئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 مارچ 2018 16:01

سعودی عرب ، سعودائزیشن کی خلاف وارزی کرنے والی 13 مزید غیر ملکیوں کی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی نے ریاست بھر میں سعودائزیشن کویقینی بنانےکےلیےچھاپہ مار مہم شروع کر دی ہے ۔ اس چھاپہ مار مہم کے نتیجے میں سعودائزیشن کی خلاف وزری کرنے 13 دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ 9 دکانوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت محنت کے ڈائریکٹر منصور بن علی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت محنت کی جانب سے رینٹ اے کارشعبے ،خواتین کے ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں اور موبائل فون کی خرید و فروخت کی دکانوں میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔

اس لیے اگر کوئی بھی غیر ملکی کسی بھی دکان میں کام کرتا پایا گیا تو اسے سزا کا سامنا کرنا ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ دکان کے مقامی مالکان کے کاروباری لائسنس بھی ضبط کر لیے جائیں گے ۔ وزارت محنت نے مزید کہا کہ غیر ملکی ملازمین کو سعودی ملازمین کی جگہ رکھنے پر جتنے غیرملکی ملازمین قصور وار ہیں اتنے ہی آجر بھی ہیں ، اس لیے دونوں کو سزاوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :