سعودی عرب ، ایرانی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 مارچ 2018 16:16

سعودی عرب ، ایرانی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) سعودی عرب میں پولیس نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کر لیا ہے اور فوجداری عدالت میں اس خلاف مقدمے کی سنوائی شروع کرا دی گئی ہے کیونکہ اس سعودی شہری پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم ایرانی ایجنٹوں کو معلومات فراہم کرتا رہا ہے اور انکی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ سعودی شہری ایک نجی کمپنی میں کام کررہا تھا اور اسنے ایرانی ایجنٹوں کی مدد کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف مہم میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ سعودی شہری عراق کئی دفعہ غیر قانونی طریقے سے جا چکا ہے۔ ملزم کے موبائل سے تصاویر برآمد ہوئیں ہیں جو کہ اس پر لگنے والے الزامات کو پختہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :