صوبہ بلوچستان میں اس سال 2018ء میں حکومت کی تبدیلی

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اب بلوچستان سے نئی پارٹی کی تشکیل کا فیصلہ

منگل 27 مارچ 2018 21:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) صوبہ بلوچستان میں اس سال 2018ء میں حکومت کی تبدیلی ،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اب بلوچستان سے نئی پارٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آنیوالے انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی تاہم فل الحال فوری طورپر 10یا 12معزز شخصیت پر مشتمل جنرل کونسل تشکیل دی جائے گی جس کا اعلان آئندہ 24گھنٹے کے دوران کسی وقت بھی کیا جاسکتا ہے ،جنرل کونسل کے تشکیل کے اعلان کے بعد معزز ممبران نئی پارٹی کے منشور ،اسکی عہدیداروں کے بارے میں تمام معاملات اور قانونی تقاضے پورے کرینگے ،اور آنیوالے انتخابات میں حصہ لیں گے جو اس سال جون یا جولائی میں منعقد ہونگے ،31مئی کو مرکزی اور صوبائی حکومتیں تحلیل ہوجائیں گی اور یہ اپنی مدت پورے کریں گی اسکے بعد جون میں نگراں حکومتیں بنیں گی جس کیلئے تیاریاں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :