گورنر سندھ محمد زبیر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی ملاقات
منگل 27 مارچ 2018 22:11
(جاری ہے)
ملاقات میں صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، عصر حاضر کے مطابق نصاب کی تیاری، جامعہ میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں، اسلامی تعلیمات کے مطابق طلبہ کی تعمیر سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعہ رضائے الٰہی کے حصول سے ہی فلاحی معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے اس ضمن میں اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درس گاہوں کی حرمت اور تقدس کی حفاظت طالب علموں کی اولین ذمہ داری ہے، اساتذہ کا احترام، درس و تدریس کے عمل میں بھرپور شرکت، ایک دوسرے کی مدد، تعلیمی رجحان میں سبقت لینے کی لگن اورامتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا ایک طالب علم کا وژن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے اس کے تعلیمی معیار میں اضافہ ، تحقیق کے فروغ او ر بہترین درس گاہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ اور قومی معیشت کے استحکام کے بعد پاکستان ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ترقی کو عہد حاضر کے مطابق مزید تیز کیا جائے جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل کے بعد اعلیٰ تعلیم یافتہ، ہنر مند، تجربہ کار اور محنتی نوجوان قومی معیشت کی ترقی اور سی پیک منصوبہ کی افادیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، اس ضمن میں جامعات کے طالب علم ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے طالب علموں کو درپیش مسائل، جامعہ کراچی کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.