کوئٹہ،حکومت دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،میر ضیاء لانگو

اسی لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیاد ت میں حکومت عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،صوبائی مشیر خوراک

بدھ 28 مارچ 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ حکومت دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اسی لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیاد ت میں حکومت عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے تاکہ لو گوں کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے انہوںنے کہا کہ ہمیں ورثے میں ملنے والے وسائل گزشتہ کئی سالوں سے اکٹھے ہو ئے ہیں کیونکہ سابقہ دور میں کسی بھی حکومت نے ان مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے بلوچستان کے لو گوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے حالانکہ بلوچستان کی سر زمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن انہیں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو عملی جامع پہنا نے اور بلوچستان کی پسماندگی عوام میں پائے جانیوالے احسا س محرومی کو دور کرنے کے لئے قابل استعمال لایا جا سکتا تھا لیکن اجتماعی مفاد کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی جس کی وجہ سے لو گوں کے مسائل آج بھی جو ں کے توں ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کارلا تے ہوئے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے جس میں پانی کا صاف پانی، تعلیم، صحت اور امن کی بحالی سمیت دیگر مسائل کا حل بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت کم ہے اور مسائل زیادہ ہے اس لئے وقت ضائع کئے بغیر دن رات ٹیم ورک میں بلوچستان کے طول وعرض میں بسنے والے لو گوں کے مسائل کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا تے ہوئے ان سے عوام کو چھٹکارا دلانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :