میٹرک امتحانات،،امتحانی ہالوں کی حدود میںلوگوں کے اکٹھا ہونے اوراجتماع ، امتحانی ہالوں کے باہر نقل کے مواد پرمبنی سوفٹ یاہارڈ اشیاء پر پابندی عائد

بدھ 28 مارچ 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر کرک نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کرک میںواقع امتحانی ہالوں کی حدود میں ہرقسم کے لوگوں کے اکٹھا ہونے اوراجتماع ،جبکہ امتحانی ہالوں کے باہر نقل کے مواد پرمبنی سوفٹ یاہارڈ اشیاء پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی فوری طورپر ایک ماہ کے لئے ہوگی۔ جس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔