پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا

کروز میزائل بابر کو زیر زمین پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا، کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا، سب میرین کروزمیزائل بابر 450 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 مارچ 2018 22:39

پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ کروز میزائل بابر کو زیر زمین پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا۔

(جاری ہے)

کروز میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔ سب میرین کروزمیزائل بابر 450کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔ جبکہ کروز میزائل بابر جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن کی خصوصیات کاحامل بھی ہے۔ سب میرین کروز میزائل کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام و دیگر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا۔ صدر ، وزیراعظم پاکستان اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان کی جانب سے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :