خلا میں چھوڑے گئے بھارتی سیٹلائٹ کو مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی ٹی وی

اتوار 1 اپریل 2018 14:10

خلا میں چھوڑے گئے بھارتی سیٹلائٹ کو مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی ٹی وی
نئی دہلی ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) بھارت کی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او ) کے مواصلاتی سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی -6 اے ، کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیٹلائٹ کوخلا میں چھوڑنے کے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس آر او کے اندرونی ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے اور سائنسدان اور انجینئرز ان کو دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق مصنوعی سیارے کے بجلی کے نظام میں خرابی ہے جبکہ آئی ایس آر او نے جی ایس اے ٹی- 6 اے ،سیٹلائٹ کے بارے میں غیر معمولی طور پر خاموشی اختیار کی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی خلائی تحقیقی ادارے کی طرف سے گزشتہ سال خلا میں چھوڑے گئے انڈین ریجنل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے آٹھ سیٹلائٹ لانچنگ کے فورا بعد تباہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :