بھارت میں ایک چار منزلہ ہوٹل گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے

اتوار 1 اپریل 2018 20:20

نئی دہلی ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) بھارت میں ایک چار منزلہ ہوٹل گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی بھارتی شہر اندور میں ایک چار منزلہ ہوٹل کی عمارت منہدم ہو جانے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق تمام فوری امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس ہوٹل کی عمارت کافی پرانی تھی تاہم فی الحال اس عمارت کے منہدم ہو جانے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس ہوٹل کی عمارت مبینہ طور پر اس وقت منہدم ہوئی جب ایک بڑی مال بردار گاڑی اس سے ٹکرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :