لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت کا معاملہ : انجانے میں سچ بات نواز شریف کے منہ سے نکل گئی

پیر 2 اپریل 2018 21:15

لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت کا معاملہ : انجانے میں سچ بات نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں‘ یہ بات باالآخر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو میں انکے منہ سے نکل گئی۔ جب پانامہ کیس آیا تومیاں نواز شریف نے قوم سے خطاب کے بعد اسمبلی فلور پر من گھڑت کہانیاں بیان کی تھی کہ لندن فلیٹس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کی طرف سے جاری کردہ بیانات مین ان معاملات کو اتنا الجھا دیا گیا تھا کہ قوم ایک عجیب مخصمے میں پڑ گئی تھی رہی سہی کسر نواز شریف کابینہ کے وزراء نے پوری کردی۔ کہانی 1970 ء سے شروع ہوئی اور 2000 ء تک ملی۔ کوئی کہتا تھا کہ 1970 ء میں یہ فلیٹس خریدے اور کوئی 2000 ء کی بات کرتا تھا۔ میاں نواز شریف نے کبھی ان فلیٹس سے متعلق تصدیق نہیں کی تھی انہوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں بتایا کہ لندن فلیٹس کی ویلوی ہماری پاکستانی جائیداد کے سامنے کچھ بھی نہیں اس طرح یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ لندن فلیٹس بہت پہلے شریف خاندان نے خریدے تھے اور انہہوں نے مصلحت کے تحت قوم کے سامنے جھوٹ بولا تھا بلکہ مریم نواز تو ڈھٹائی کے ساتھ انکار کرتی رہی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان ملک سے باہر وسیع جائیداد کا مالک ہے۔

متعلقہ عنوان :