عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو یاد رکھیں گے، شہباز شریف
خود مختار،خوشحال اورمعاشی طورپر مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار اورملک کے امن کو بحال کرنا مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی،پنجاب ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، ترقی کے مخالفین نے تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے، اراکین اسمبلی سے گفتگو
پیر 2 اپریل 2018 22:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو یاد رکھیں گے۔
پنجاب ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پرواکئے بغیر ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیااورعوام ترقی مخالفین کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کرنیوالوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیر خواہ نہیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر کا 2018ء کے انتخابات میں محاسبہ کریںگے۔ تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہی-انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہی-میٹروبس پر تنقید کرنیوالوں میں اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں- پورے پشاور کو میٹروکے نام پر اکھاڑ کر رکھ دیا ہی- انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریںگی- 5سال نت نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے ہیں -انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو مینڈیٹ دیااس نے بھی عوام کو مایوس کیا ۔روشنیوں کے شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنانے والوںکو بھی آئندہ انتخابات میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔2018منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے احتساب کا سال ہی-انہوںنے کہا کہ اپنی کارکردگی اورعوام کی خدمت کی بنا پر 2018 کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی-اللہ نے موقع دیا تو 2018 کے بعد بھی ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں گی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،جنہوںنے سوموار کے روزان سے ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.