معروف نیوز اینکر نے خودکشی کرلی

پیر 2 اپریل 2018 23:16

معروف نیوز اینکر نے خودکشی کرلی
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) بھارتی تیلگو نیوزچینل کی معروف نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تیلگو نیوز چینل وی6 ٹی وی کی معروف نیوز اینکر نیحیدر آباد کیعلاقے کوکت پالے میں پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کو رادھیکا کے بیگ سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ شدید پریشانی کاشکار تھیں جس کے باعث وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جارہی ہیں، اس کے پیچھے اور کوئی وجہ نہیں ہے، میرا دماغ میرا دشمن ہے۔

کوکت پالے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وی پرسنا کمار کا کہنا ہے کہ رادھیکا گزشتہ روز 10 بج کر 40 منٹ پر اپنے گھر آئیں اور اپنی بلڈنگ کی سب سے اوپری منزل پر چڑھ کر چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

رادھیکا کو سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اورگرنیکے باعث ان کے پاں میں فریکچر ہوگیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رادھیکا اور ان کے شوہر کے درمیان 6 ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اپنے 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

رادھیکا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اپنی بیٹی کی گھر واپسی کیمنتظرتھے، جب انہیں تقریبا ساڑھے دس بجے گھر کے باہر شور سنائی دیا جب وہ باہر دیکھنے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی نے بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :