تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018کیلئے تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا،پارٹی ٹکٹ کے درخواستیں طلب
تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فارم دستیاب ہوں گے،قومی اسمبلی کیلئے خواہشمند امیدوار ایک لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار درخواست فارم کے ساتھ 50 ہزار روپے بطور زر ضمانت جمع کروائیں گے امیدواروں کی درخواستوں پر پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈز 14 سے 25اپریل تک غور کریگا الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا ، اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکے گا، مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کریگی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پیر 2 اپریل 2018 23:23
(جاری ہے)
پیر کو تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں پارلیمانی بورڈز کے مستقل ممبر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر سمیتملک بھر سے پارلیمانی بورڈ کے اراکین شریک ہوئے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میںمقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت اوراہل کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ،اجلاس میںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری مداخلت اور بھارت کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق پارلیمانی بورڈ ز کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائین درخواستیں طلب کرنے اور کوائف مرتب کرنے کا فیصلہ ہوا،تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فارم دستیاب ہوں گے۔ فواد چوہدری کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے خواہشمند امیدوار ایک لاکھ روپے بطور زر ضمانت درخواست کے ساتھ جمع کروانے کے پابند ہونگے،صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار درخواست فارم کے ساتھ پچاس ہزار روپے بطور زر ضمانت جمع کروائیں گے۔اجلاس میں حتمی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا،تحریک انصاف کے الیکشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے طریقہ کار اور انتخاب کے مراحل پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ترجمان فواد چوہدری کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد کے امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیلئے پارلیمانی بورڈز کا اجلاس بالترتیب 14اور 15اپریل کو منعقد کیے جائینگے،پختونخوا اور فاٹا کے امیدواروں کی درخواستوں پرغور 17اور 18اپریل کے اجلاس میں کیا جائیگا،سندھ سے موصول ہونے والی درخواستیں 20اپریل کے اجلاس میں زیر غور آئیں گی، بلوچستان سے موصول شدہ درخواستوں پر 25اپریل کو غور کیا جائیگا،پارلیمانی بورڈز طے شدہ کسوٹی پر امیدواروں کو پرکھیں گے اور حتمی سفارشات مرتب کرینگے،پارلیمانی بورڈز کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرست کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف دیں گے ،پارلیمانی بورڈز کے تمام اجلاسوں کی صدارت چیئرمین عمران خان خود کرینگے،پارلیمانی بورڈز امیدوراوں کی دیانت، پارٹی سے وفاداری ، انتخاب لڑنے کی قابلیت اور منتخب ہونے کی صلاحیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرینگے ۔ دوسری جانب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا اور اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کو مثبت سمجھتا ہوں،بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.