شہر قائد میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا

منگل 3 اپریل 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) شہر قائد میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز گرمی نے تو کے الیکٹر اور انتظامیہ کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعووں کی کلی ہی کھول دی، شہر کے پیشتر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ موسم گرم اور خشک تو ہے ہی لیکن دوسری جانب کے الیکٹرک نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ان کی زندگی دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ اتنے بھاری بھرکم بل بھرنے کے باوجود بھی بجلی بند ہے جس سے کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے۔کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہی ہے تو دوسری جانب سندھ حکومت اور انتظامیہ نے بھی چپ سادلی ہے۔