سینئر وزیرآزاد کشمیر چودھری طارق فاروق کی وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر سے ملاقات
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حالیہ پرشدد کارروائیوں سے پیدہ شدہ صورتحال، علاقائی امن بارے تبادلہ خیال
منگل 3 اپریل 2018 17:17
(جاری ہے)
انہوں نے عالمی برادری اور خصوصاآو آئی سی ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی جاری نسل کُشی کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ستر سالوں میں لاکھوں کشمیریوں کی شہادت کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کو کچلنے کے لئے جس درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف بھارت کی جارحیت اور جنگی جنون علاقائی امن کے لئے انتہائی خطر ناک ہے جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری بھارت کے ظلم و تشدد اور جارحیت کا بڑے حوصلے اور عزم سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنے تمام حربوں کے باوجود نہ تو پچھلے ستر سال میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کے پیدائشی حق سے دستبردار کروا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ آنے والے وقت میں وہ اس حق کے حصول میں کشمیریوں کے اس عزم میں کمی لا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ غیور و بہادر کشمیری بھارت سے اپنا حق چھین کر رہیں گے اور بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ صرف اور صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نوازمیں ہی ہے۔ چوہدری طارق فاروق نے مسئلہ کشمیر پر وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت پر وفاقی حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.