جنتر کی کاشت رواںماہ سے اگست تک کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

منگل 3 اپریل 2018 17:37

عارفوالا۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جنتر کی کاشت رواںماہ اپریل سے لے کر اگست تک کی جاسکتی ہے، جنتر کی بطورچارہ وسبزکھاد کاشت کیلئے بیس سے پچیس کلوگرام جبکہ بیج کیلئے دس سے بارہ کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں ،انہوں نے کہا کہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے اور وتر میںکاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے اٹھارہ سے بائیس دن کے بعد لگایا جائے۔