معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ،تمام جماعتوں کے درمیان میثاق معیشت کی ضرورت ہے‘رانا محمد افضل
آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا جارہا ہے، ٹیکس گزاروں کو حکومت پر اعتماد ہونا چاہئے،میکرو اکنامک کو مضبوط بنیادوں پر قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا، وزیر مملکت کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب
منگل 3 اپریل 2018 21:33
(جاری ہے)
جمہوریت کے تسلسل سے ہی نظام میں بہتری آئے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پالیسی فیصلوں کے بارے میں آج بھی سوال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلے کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر آگے چل رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے۔ ملک کو چلانے کی ضروریات کیسے پوری کی جاسکتی ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ کچھ سیکٹرز پر زیادہ ٹیکس کا بوجھ ہے اور کچھ شعبے اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔ اس سلسلے میں ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ٹیکس چوری کو روکنے کے لئے سب کو اپنے آس پاس کے لوگوں کے بارے میں معلومات دینی چاہئیں۔ ایف بی آر کا کردار بھی اپنی جگہ بہت اہم ہے۔ رانا افضل نے کہا کہ ٹیکس سسٹم میں بتدریج بہتری لائی ہے‘ ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ٹیکس کی جی ڈی پی میں شرح دیگر ممالک کی نسبت کم ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں میکرو اکنامک کی مضبوط بنیاد قائم کی ہے جسے مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جی ڈی پی کی شرح پانچ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ اگر اسی طرح کی کارکردگی جاری رہے تو غربت جیسے مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی حکومت کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی ضرورت کیلئے قرضے لینے میں کوئی برائی نہیں ہے کیونکہ مناسب انتظام سے دیرپا پیداواری منصوبوں پر خرچ کرنے سے یہ قرضے مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آنے والی حکومت پر بھی زور دینا چاہیے کہ معیشت کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔ یہی طریقہ ہے جس سے ملک کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ بنیاد پر ملکی معیشت مستقبل میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میثاق معیشت کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ سب شراکت داروں کو اس حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ قرضوں کے حوالے سے حقائق کو درست طور پر پیش نہیں کیا جاتا۔ ہم نے معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر جو سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوں گے تو اس سے معیشت کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.