مفت موبائل کلینکس کے قیام کے لیے امریکی مسلم تنظیموں میں شراکت داری معاہدہ

امریکی شہریوں کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کا معاہدہ بالٹی مور میں منعقدہ سالانہ تین روزہ کنونشن میں کیا گیا

بدھ 4 اپریل 2018 13:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) امریکہ میں غریب اور ضرورتمند مریضوں کو جدید علاج کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم (اپنا) اور اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا) نے شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر چار موبائل کلنکس قائم کردئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہریوں کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کا یہ معاہدہ بالٹی مور میں منعقدہ سالانہ تین روزہ کنونشن میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

لاکھوں ڈالر کے اس منصوبے کیلئے تمام سہولتوں سے مزین چار جدید ترین موبائل کلنکس پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا نے فراہم کی ہے، جو دورداز کے دیہی علاقوں میں مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے استعمال کی جائے گی جبکہ ان کلنکس میں ڈاکٹر بھی رضاکارانہ بنیاد پر ’’اپنا‘‘ ہی فراہم کرے گی۔اپنا کے صدر، ڈاکٹر ساجد چوہدری نے کہاکہ مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے یہ منصوبہ گزشتہ برس شروع کیا گیا تھا۔ یہ اپنا اور اکنا کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں اپنا ڈاکٹر فراہم کرے گی، جبکہ اکنا دیگر سہولتیں فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :