غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں

جمعرات 16 مئی 2024 12:27

غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران اب تک فلسطینی شہادتوں کی تعداد 35ہزار 233 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ اور رفح پر حملوں میں گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد شہید ہوگئے، جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 35ہزار 233 تک پہنچ گئی ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں اب تک 79,141 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی افواج نے غزہ کے شہر رفح کے دور دراز جنوب کے ارد گرد حماس کے مزاحمت کاروں سے لڑائی اور ان پر بمباری کی ہے لیکن شمالی اور وسطی علاقوں میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جہاں اسرائیلی فوجی مہینوں پہلے داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :