معیاری بیجوں کی فراہمی کے بغیر زرعی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ماہرین زراعت

بدھ 4 اپریل 2018 15:37

فیصل آباد۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) ماہرین زراعت و زرعی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت میں معیاری بیجوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جبکہ گندم ، کپاس ، چاول ، کماد سمیت کسی بھی فصل کیلئے معیاری بیجوں کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی و استعمال کے بغیر زرعی ترقی و خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، یہ تمام سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ زمینداروں ، کاشتکاروں ،کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائے ،کاشتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے منظور شدہ اقسام کے بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔