لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے سیمینار

بدھ 4 اپریل 2018 20:15

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے حوالے سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی تحقیق سے استفادہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے آگاہی سیمینار میں کیا جو فوڈ اتھارٹی اورلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوا، سیمینار میںوائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،ماہر غذا شفاء علی، رئیس شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر انجم ضیاء، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کی سربراہ ڈاکٹر شگفتہ نازاور ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عشرت اظہرنے بھی اظہار خیال کیا،اس موقع پر مختلف شعبوں سے طالبات نے صحتمند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے حوالے سے جدید ٹیکنیک اور کوکنگ کے سٹال لگائے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے نمائش میں حصہ لینے والی طالبات کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کی اس شعبہ میں تحقیق کے جملہ حقوق محفوظ بنائے جائینگے، سیمینار میںطالبات، ماہرین تعلیم اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی ، وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ موضوع کے حوالے سے اس نوعیت کے سیمینار بہت ضروری ہیں ،انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پندرہ ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں جس کا مطلب ہے کہ صحتمند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کا پیغام پندرہ ہزار خاندانوں تک پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :