افسران عوام کی مشکلات دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو
جمعرات 5 اپریل 2018 23:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہمارے آفیسران دفتروں میں بیٹھنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں سے منسلک اداروں کا دورہ بھی کریں تاکہ ان میں بہتری آسکے۔
وزیراعلیٰ نے نم (NIM) میں پچھلے آٹھ سالوں سے نامکمل منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو صوبے کی طرف سے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر چہ ہمارا صوبہ رقبہ کے لحاظ سے وسیع ہے لیکن ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم ملک اور صوبے کے مفاد میں اس ادارے سے بلوچستان حکومت تعاون کرے گی تاکہ ہمارے آفیسران کو تربیت کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم نے ملک اور بلوچستان کو ترقی دینا ہے تو ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دشمنوں نے بہت کوشش کی کہ ہمارے نوجوانوں کو ورغلائیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی میں ہماری کوشش کامیاب ہوئی ہے ہماری خواہش ہے کہ کم وقت میں جتنا ممکن ہوسکے عوام کی خدمت کریں۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے والے آفیسران میں اسناد تقسیم کیں۔ نم پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا ڈی جی نم خواجہ اویس عادل اور دیگر آفیسران نے استقبال کیا۔صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، میر عاصم کرد گیلو، رکن اسمبلی انجینئرزمرک خان اچکزئی، معاون خصوصی برائے ریونیو میر اعجاز سنجرانی بھی تقریب میں شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.