اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ کیلئے اہلکاروں کا انتخاب ،تربیتی سیشنز کوہر صورت مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ‘ آئی جی پنجاب
جدید خطوط پر فورس کی پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اہلکارجرائم پیشہ سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کے ساتھ ساتھ بہترین پبلک ڈیلنگ سے عوام کے دل جیت سکیں ‘ کیپٹن (ر) عارف نواز خان
پیر 9 اپریل 2018 17:53
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ، طارق مسعود یٰسین، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سید خرم علی شاہ ، اے آئی جی ایڈمن زبیر دریشک ، اے آئی جی آپریشنز عمران محمود، اے آئی جی فنانس، غازی صلاح الدین ، اے آئی جی ٹریننگ معروف صفدر واہلہ سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، ریفریشر کورسز اور استعداد کار بڑھانے سے متعلقہ اہم امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ طارق مسعود یٰسین نے آئی جی پنجا ب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پریکٹیکل پولیسنگ کی ضروریات کے پیش نظر صوبے کے تمام ٹریننگ کالجز اور سکولز میں روایتی تربیتی کلچر کی اپ گریڈیشن کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور زیر تربیت اہلکاروں کو کمیونٹی اینڈ سمارٹ پولیسنگ میں آنے والے نئی جدتوں سمیت تمام صلاحیتیں اور مہارتیں سکھائی جارہی ہیں تاکہ وہ فیلڈ میں آکر زیادہ بہتر انداز میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے سکیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی پی اوزاپنے اضلاع سے ٹریننگ کیلئے منتخب کئے جانے والے افسران اور اہلکاروں کی بروقت ریلیو نگ کو یقینی بنائیںاورتاخیر سے ٹریننگ جوائن کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی اوز اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورسز شروع کروائیں اور جو افسران ٹریننگ کیلئے منتخب ہونیوالے اہلکاروں کو بروقت ریلیو کرنے کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کریں انہیں اظہار نا پسندیدگی کے خطوط لکھے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹی رائٹس فورس کے ٹریننگ کے مراحل جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں تاکہ احتجاج ، دھرنوں اور مظاہروں کی صورت میں عوام کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.