پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے

سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور ڈویژن اورلیفٹیننٹ جنرل (ر ) محمد عبدالعزیزکو تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کر دیا گیاہے،تبدیل کئے جانے والوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر اور سب رجسٹراربھی شامل ہیں

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 1 مئی 2024 11:13

پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2024 ء) پنجاب حکومت نے بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے کر دئیے،سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور ڈویژن اورلیفٹیننٹ جنرل (ر ) محمد عبدالعزیزکو تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیاگیا،تبدیل کئے جانے والوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر اور سب رجسٹراربھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 11افسروں کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریگولربنیادوں پر گریڈ18 میں ترقی دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد تنویر جبار کو چیف ایگزیکٹو آفیسر،فیڈمک کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کرتے ہوئے سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔سیکرٹری ٹورازم پنجاب راجہ جہانگیر کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹر ی محکمہ ماحولیات تعینات کیا گیا ہے اور انہیں سیکرٹری سیاحت کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کیپٹن (ر)اورنگزیب حیدر خا ن کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر)شعیب علی کو تبدیل کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹری علی اکبرکوتبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بھکراور چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کیاگیا ہے ۔اسی طرح وزیراعلیٰ آفس میں تقرری کی منتظرامیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ اور ڈپٹی کمشنرلیہ خالد پرویز کو تبدیل کر او ایس ڈی جبکہ کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ڈائریکٹرجنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرری کے منتظر خالد پرویز گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کیاگیا ہے۔

اسی طرح چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)فرخ عتیق خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس محمد شیر کو ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈنینشن)چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیاگیاہے۔