ایف پی سی سی آئی، سارک چیمبر اور لاہور چیمبر کی مودی کی طرف سے اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کی درخواست مسترد کرنے کی شدید مذمت
پیر 9 اپریل 2018 18:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا ارتکاب کررہا ہے اور کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لئے تمام ریاستی وسائل بے دریغ استعمال کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں لہذا پاکستان اور بھارت کیلئے ضروری ہے کہ کشمیر سمیت تمام اقتصادی اور سیکورٹی تنازعات کو حل کیا جائے تاکہ سارک خطہ میں پائیدار امن کے قیام اور اقتصادی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور علاقائی چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنازعات سے بالا تر ہو کر سارک سربراہ اجلاس کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ تنازعات کا حل نہیں ہے اس لئے دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانے کے لئے کشیدگی میں اضافہ اور پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ سفارتی چینلز کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سارک میں اقتصادی طاقت کا بڑا مرکز بننے کا بھر پور پوٹینشل موجود ہے مگر اس کے لئے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے اور اس نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت کو بات چیت کی پیشکش کی ہے لیکن ہر بار یہ پیشکش مسترد کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے کے لوگوں کے مفاد میں کام جاری رکھیں گے تاہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کشمیر کے تنازعے کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں مجوزہ سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیئے کیونکہ اس کا تعلق سارک کے مستقبل اور اس کے غریب عوام کی خوشحالی سے ہے اور نیپال، سری لنکا اور مالدیپ پہلے ہی اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس کی حمایت کر چکے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ سارک پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے ایک اہم تنظیم ہے اور یہ تنازعات کو حل کرنے کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ اس کے قیام کا مقصد خطے کو درپیش عمومی چیلنجوں کا خاتمہ اور علاقائی ترقی کا حصولہیمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.