سیاسی میدان میں قائداعظم کی سطح کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ،راجہ ظفر الحق
صاف دامن ،باکردار اوربا اصول قائد کے نقش قدم پر ہی چل کر کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں، تقریب سے خطاب قائداعظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں نوجوان نسل کی تربیت قائداعظم کے افکار و نظریات کے مطابق کرنی چاہئے، سینیٹرعبدالقیوم
پیر 9 اپریل 2018 19:03
(جاری ہے)
پاکستان کے خالق پر بڑے سے بڑا دشمن بھی مالی اور اخلاقی الزام نہیںلگا سکتا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی اسلامی قوانین ، اسلامی نظریہ اور اسلامی نظام کے بارے میں کی گئی تقاریر سے قوم اور بالخصوص نوجوان نسل کو آگاہ کرنا اشد ضروری ہے ۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وجہ سے ہی ہمیں پاکستان جیسی بڑی نعمت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی اعلیٰ شخصیت کے ہر پہلو پر کتابیںلکھی جانی چاہیں ۔ قائدا عظم کے فرمودات سے بھی قوم اور نئی نسل کو آگاہ کیا جانا چاہیے ۔ بااصول قائد نے ہندوستان کی وزارت عظمیٰ کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا تھا کہ اپنا مقصد ماچس کی ڈبیہ کے برابر بھی حاصل ہو جائے تو یہ وزیراعظم ہندوستان سے میرے لئے بہتر ہوگا۔ پاکستان کی آزادی کی تحریک میں قائداعظم محمد علی جناحؒ نے دلائل سے مضبوطی کے ساتھ اپنے موقف کو پیش کیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ قائداعظم کے تمام خصوصیات پر علیحدہ علیحدہ کتاب لکھی جا سکتی ہے، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں نوجوان نسل کی تربیت قائداعظم کے افکار و نظریات کے مطابق کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ قائداعظم ہمارے محسن تھے، ان کی انتھک جدوجہد سے ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا، نوجوان نسل کو قائداعظم کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ نظریہ پاکستان فورم کے ظفر بختاوری نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے افکار اور فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.