سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزامائی کرنے کیلئے بے چین

نوجوان اداکار مشہور ٹی وی پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم میں شردھا کپور کیساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے

بدھ 11 اپریل 2018 11:35

سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزامائی کرنے کیلئے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) بالی ووڈ میں کئی فلمیں کرنے کے باوجود کوئی ’’کمال‘‘ دکھانے کے باوجود اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزامائی کرنے کے لئے بے چین ہیں اور اب یہ نوجوان اداکار مشہور ٹی وی پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے ،اس سے پہلے بھی یہ جوڑی ’’ایک ولن ‘‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں آزما چکے ہیں تاہم ’’ایک ولن ‘‘ باکس آفس میں کوئی معقول بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم ان دونوں کی اداکاری کی ناقدین نے تعریف کی تھی۔

اس نئی فلم میں سدھارتھ کا کردار شائقین کے لیے کافی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ہوگا، فلم میں ان کا کردار ایک ٹھگ کا ہوگا جس کا پس منظر بہار پر مبنی ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فلم میں سدھارتھ ٹھگ کے کردار میں بھوجپوری بولتے ہوئے نظر آئیں گے مگر فلم کی دلچسپ بات یہ ہوگی کہ اس فلم میں ان کی لو انٹریسٹ شردھا کپور ہوں گی۔ سدھارتھ اداکارہ شردھا کپور سے شادی کریں مگر اس کہانی کی ٹریجڈی یہ ہوگی کہ ان کو شادی کے منڈپ سے ہی اغوا کرلیا جائے گا کیوں کہ بہار میں عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔سیلیش آر سنگھ کے پروڈکشن میں بننے جارہی اس فلم کو پرشانت سنگھ ڈائریکٹ کریں گے، فلم کی شوٹنگ بہار میں ہوگی، پرشانت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی اس فلم کا نام’’ شاٹ گن شادی‘‘ بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :