سوشل میڈیا پر نفرت کا مزاج ختم ہونا چاہیے، جرمن وزیر داخلہ کی اپیل

ٹوئٹر صارفین نے حقائق سامنے آنے سے پہلے ہی میونسٹر وین حملے کا الزام مسلمانوںپر عائد کر دیا ،بیان

بدھ 11 اپریل 2018 12:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت پر مبنی مزاج کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ کئی ٹوئٹر صارفین نے حقائق سامنے آنے سے پہلے ہی میونسٹر وین حملے کا الزام مسلمانوں پر عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ’نفرت انگیزی‘ نہیں ہونا چاہیے۔ ہورسٹ زیہوفر نے کہاکہ معاشرہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ کچھ افراد اس طرح کے ہولناک واقعات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں تاہم انہوں نے اس تناظر میں کسی شخص کا نام نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :