بھارتی خاتون کے بیگ پر لکھے لفظ نے آسٹریلوی ایئرپورٹ پر کھلبلی مچا دی

خاتون نے غلطی سے اپنے بیگ پر ممبئی کے پرانے نام بمبئی کی جگہ صرف بم لکھ دیا،تفتیش کے بعد سفر کی اجازت

بدھ 11 اپریل 2018 15:28

بھارتی خاتون کے بیگ پر لکھے لفظ نے آسٹریلوی ایئرپورٹ پر کھلبلی مچا ..
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) آسٹریلیا کے برسبین ایئرپورٹ پر اٴْس وقت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، جب ایک بھارتی خاتون کے سامان میں شامل بیگ پر انگریزی زبان میں لفظ بم لکھا ہوا نظر آیا۔بھارتی اخبار کے مطابق 65 سالہ وینکتا لکشمی بھارت کے شہر ممبئی سے آسٹریلوی شہر برسبین کا سفر کر رہی تھیں۔خاتون نے غلطی سے اپنے بیگ پر انگریزی میں ممبئی کے پرانے نام بمبئی کی جگہ صرف بم لکھ دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی آسٹریلین فیڈرل پولیس (اے ایف پی) الرٹ ہوگئی اور اس مقام کو سیل کرکے بیگ کا جائزہ لیا گیا تاہم اس میں سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کی صاحبزادی دیوی جوتھی راج نے بتایا کہ ان کی والدہ کو ڈر تھا کہ کہیں سامان مکس نہ ہوجائے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیگ پر ممبئی لکھنے کی کوشش کی، لیکن غلطی سے اس لفظ کو پورا لکھنے کے بجائے محض بم لکھ دیا۔بعدازاں پولیس کی مکمل تفتیش اور بیگ کا جائزہ لینے کے بعد لکشمی کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :