روینہ ٹنڈن کا اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
عوامی شخصیات کو اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے‘ اداکارہ
جمعرات 12 اپریل 2018 12:02
(جاری ہے)
روینہ ٹنڈن نے 7 اپریل کو اپنے 12 سالہ بیٹے رنبیر تھدانی کی جانب سے جیتے جانے والے 3 گولڈ میڈلز اور ایک برونز میڈل کے ساتھ انہیں ملنے والے سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ کے بعد انہیں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ میڈلز اور سرٹیفکیٹ پیسوں سے خریدے گئے ہیں۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں بے وقوف قرار دیا اور لکھا کہ منفی سوچ چھوڑ کرمثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔اداکارہ نے ایسے لوگوں کو فرسٹریشن کا شکار بھی قرار دیا۔تاہم کئی افراد نے اداکارہ کو بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں تجویز دی کہ تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں۔روینہ ٹنڈن نے خود پر مسلسل تنقید ہونے پر سلسلہ وار ٹوئیٹ کیں اور انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عوامی شخصیات تنقید کے لیے کھلی ہوتی ہیں، انہیں کوئی بھی تنقید کا نشانہ بنا سکتا ہی-تاہم اداکارہ نے اپنی ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا ٹوئٹر پر صرف عوامی شخصیات کو ٹرول کیا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.