کاشتکار وں کومکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈالنے کی ہدایت

جمعرات 12 اپریل 2018 15:01

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈال دیں جبکہ آبپاش علاقوں میں درمیانی ذرخیز زمین کیلئے 2 بوری ڈی اے پی ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا 5بوری سنگل فاسفیٹ 18 فیصد اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ و پون بوری یوریا بھی ڈالی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار بارانی علاقوں میں کھاد کی مکمل مقدار بھی ڈال دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مکئی کی فصل کو علاقے کے موسمی حالات کے پیش نظر پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھناچاہیے تاہم کھیت میں فالتو پانی کھڑا نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ موسم میں نمی کے باعث کونپل کی مکھی بھی فصل پر حملہ آور ہو سکتی ہے لہٰذا کاشتکار فصل کا بغور معائنہ جاری رکھیں اور اگر کسی جگہ پر کونپل کی مکھی کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔