بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لیا

جمعرات 12 اپریل 2018 18:02

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لیا
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) بھارت کی وزارت صحت کے زیراہتمام نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں دکھائے گئے بھارت کے نقشے میں جموںوکشمیر کو ایک علیحدہ ریاست کے طورپر ظاہر کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کی حمایت یافتہ ایک تنظیم نے یہ نقشہ پیش کیا ۔ ’’انسانی بحران اور آفات کے خطرے ‘‘کے عنوان سے تقریب میں پیش کئے گئے نقشے میں جموںو کشمیر اور بھارت کے درمیان واضح سرحد دکھائی گئی ہے ۔ یہ نقشہ وزارت صحت اورزچہ و بچہ اوربچوں کی صحت کے بارے میں اشتراک عمل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پینل مباحثہ میں پیش کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :