پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا اجلاس،نصابی کتب کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ 15اپریل سے شروع ہوگا، ترجمان

جمعرات 12 اپریل 2018 20:12

لاہور۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے صدر دفتر میں مینجنگ ڈائریکٹرطارق محمود کی صدارت میں پروگرام ڈائریکٹرز کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس کا انعقادہوا، اس دوران سکول سکیورٹی پلان، ماہانہ سٹوڈنٹ اپ ڈیٹ، پارٹنر سکولوں کی جلد ماہانہ ادائیگی ، تربیت اساتذہ ،ایس اوپیز(SOPs)پر عمل درآمد، مفت نصابی کتب کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کے معاملات کو زیر غور لایا گیا، ایم ڈی پیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تعلیم دوست وژن پرپنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کاشعبہ کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام(CPDP)کی جدیدتدریسی تصورات پر اساتذہ کی استعدادکاربڑھارہا ہے کیونکہ پارٹنر سکولوں میں تربیت یافتہ اساتذہ کی فراہمی اورمفت ومعیاری تعلیم پیف کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ پیف کے اس شعبہ نے اپنے جاری پروگرامزمیںٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام (Teachers Development Program) کے تحت 1064ٹریننگز میں 10370اساتذہ جبکہ سکول لیڈر شپ پروگرام (School Leadership Program)کے تحت 140ٹریننگزمیں 2079 ہیڈ ٹیچرز کو ٹریننگ دی گئی ہیں، ٹیچرز ٹریننگز میں نئی جدتوں کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ اساتذہ کو جدید تدریسی تصورات سے روشناس کروا کر معیاری تعلیم کے ہم عصری تقاضوںکو پورا کیا جائے، ایم ڈی پیف نے پروگرام ڈائریکٹرز اورپارٹنر سکولز مالکان خاص ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز (SOPs) کی سو فیصدعمل درآمدکو یقینی بنائیں، پیف ترجمان نے بتایا کہ پیف کوپنجاب کریکولم اینڈٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) سے مکمل کتابیں موصول ہو چکی ہیں اور کتابوں کی تقسیم کا دوسرے مرحلے کا آغاز15اپریل سے کیا جائیگا، اجلاس کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے سکول مالکان کے سہولت کیلئے تعلیمی سال 2018-19کے نئے داخلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ رواں ماہ کی ماہانہ سٹوڈنٹ اپ ڈیٹ جمع کروانے کی تاریخ 10سے بڑھا کر15اپریل کردی جائے تاکہ پارٹنر سکولوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :